بھارت کی سیلاب کے حوالے سے غلط ڈیٹا فراہم کرنے پر پاکستان سے معذرت

ہفتہ 6 ستمبر 2014 00:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) بھارت نے دریائے چناب میں سیلاب کے حوالے سے غلط ڈیٹا فراہم کرنے پر پاکستان سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پاک بھارت سندھ طاس کمشنرز کے ہاٹ لائن پر رابطے میں بھارت کی جانب سے بتایا گیا کہ پانی کی پیمائش میں غلطی کے باعث ڈیٹا بھی غلط جاری ہوا جس پر معذرت خواہ ہیں تاہم اب درست اعدادو شمار فراہم کئے جا رہے ہیں۔ سینیئر انجینئرز کو اکھنور اور دیگر مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :