پلان اے،بی،سی اورڈی ناکام ہو گئے، اعتزاز احسن

ہفتہ 6 ستمبر 2014 00:18

پلان اے،بی،سی اورڈی ناکام ہو گئے، اعتزاز احسن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اے، بی، سی اور ڈی پلان ناکام ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا درگزر کرنا بہتری کی جانب قدم ہے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میرے اور چوہدری نثار کے درمیان مفاہمت کے بعد ’’ پلان ڈی‘‘ ختم ہی ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان ’’اے‘‘ کے تحت 10 لاکھ افراد کو گھروں سے نکالنا تھا جو فیل ہوا۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پلان ’’بی‘‘ ان افراد کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک لانا تھا جبکہ پلان میں ’’سی‘‘ وزیراعظم ہائوس اور پارلیمنٹ پر یلغار شامل تھا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے پلان ’’بی‘‘ اور ’’سی‘‘ مشکل میں پڑ گیاپیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’’پلان ڈی‘‘ میرے اور چوہدری نثار کے درمیان مفاہمت کے بعد ختم ہی ہو گیا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے بتایا کہ حکومت کے غلط کام پر تنقید کرنا میرا حق ہے اور جب بھی غلط کام دیکھوں تو حکومت پر تنقید کروں گا۔

متعلقہ عنوان :