Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد کم کر دی گئی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:10

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد کم کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کیلئے قائم کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی درخواست پر دونوں کمیٹیوں کے اراکین کی تعداد کم کر دی گئی ہے جس کے بعد آئندہ ملاقاتوں کیلئے حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار اور زاہد حامد جبکہ تحریک انصاف کی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز رشید، عبدالقادر بلوچ اور سعد رفیق حکومتی کمیٹی کے ساتھ مشاورتی عمل میں شریک ہوں گے تاہم تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے جانے والی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :