اپنا ہدف پاکستان کی بجائے افغانستان کو بنا رہے ہیں، پنجابی طالبان
ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پنجابی طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان کی بجائے افغانستان کو بنا رہے ہیں کیونکہ افغانستان کی خراب صورت حال میں وہاں موجود طالبان کو انکی مدد کی زیادہ ضرورت ہے۔ پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ نے میڈیا کے نام کئے گئے فیکس میں کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان کی اندرونی اختلافات کے باعث وہ اب اپنی سرگرمیوں کا ہدف افغانستان کو بنا رہے ہیں۔
یہاں خراب ہوتی صورت حال کی وجہ سے انکی زیادہ ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ انکا گروپ افغانستان میں ملاعمر کی قیادت میں کام کرے گا جبکہ پاکستان میں انکی سرگرمیاں صرف تبلیغ تک محدور کردی گئی ہیں۔
دفاعی تجزیہ نگار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ پنجابی طالبان کا اعلان طالبان پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے جس پتہ چلتا ہے کہ طالبان میں مختلف گروہوں کی علیحدگی کا عمل جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان کے کئی گروپ مولانا فضل اللہ کو پسند نہیں کرتے جس کے باعث وہ تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز جماعت الحرار نے نے تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے خالد خراسانی کو اپنا نیا امیر مقرر کردیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.