آرمی چیف یوم دفاع منانے شمالی وزیرستان پہنچ گئے

ہفتہ 6 ستمبر 2014 13:05

آرمی چیف یوم دفاع منانے شمالی وزیرستان پہنچ گئے

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف یوم دفاع فوجی دستوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پہنچ گئے، جہاں وہ آج کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزاریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو گزشتہ ہفتے دہشت گردوں سے کلئیر کیا گیا تھا۔