طوفانی بارشوں کےباعث مشکلات کا شکار عوام کی مدد کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم
ہفتہ 6 ستمبر 2014 11:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اس سلسلے میں مسلح افواج اورصوبائی اتھارٹیزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر وفاقی وزار، چیئرمین این ڈی ایم اے، کیبنیٹ سیکریٹری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہوا۔(جاری ہے)
پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اب تک 110 افراد جاں بحق جبکہ 148 زخمی ہوئے ہیں اس کےعلاوہ لاکھوں ایکڑ راضی زیر آب ہونے کے علاوہ 650 مکانات مکمل طور پر جبکہ ہزاروں جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت اب تک متاثرین میں ایک ہزار 500 خیمے جبکہ 3 ہزار کمبل تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ریلیف آپریشن میں مسلح افواج اور صوبائی حکام کی خدمات قابل تحسین ہیں، مشکل میں گھرے افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں ہدایت کی کہ آج رات تک تمام قومی شاہراہیں کھول دی جائیں۔ سیلاب میں گھرےافراد اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم متاثرین کی بحالی کا منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جانا چاہیے،اس سلسلے میں پنجاب اور آزاد کشمیر کی حکومتیں نقصانات کاجائزہ لے کررپورٹ تیار کریں۔
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.