Live Updates

عمران خان اورطاہر القادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی

جمعہ 5 ستمبر 2014 23:05

عمران خان اورطاہر القادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے دائر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج واجد علی خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت نے گل زرین خان کی جانب سے 22-A کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی تو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدالت میں جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی رہائش تھانہ شہزاد ٹان کے علاقے میں ہے لہذا وہ تھانہ سیکرٹریٹ میں اس طرح کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر نہیں کر سکتا جس پر عدالت نے مذکورہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری نے شر انگیز تقاریر کر کے بغاوت کا اعلان کیا ہے اور وزیراعظم ہاوس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی پانچ ستمبر تک ملتوی کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :