وزیر دفاع خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں تلخی پر اظہار افسوس ،

سیاستدانوں کو ذاتی رنجشوں کو پسِ پشت ڈال کر قوم کے سامنے متحد ہوکر پیش ہونا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 5 ستمبر 2014 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ذاتی رنجشوں کو پسِ پشت ڈال کر قوم کے سامنے متحد ہوکر پیش ہونا ہوگامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کا آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ایک ہونا خوش آئند ہے، مستقبل کیلئے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگاوزیر دفاع نے ایوان میں پیدا ہونیوالے ماحول پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کیلئے حکومت اوراپوزیشن کا ایک ہونا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ چینی صدرکا دورہ منسوخ ہونے پر پوری قوم کو افسوس ہوا ہے چینی صدر کا نہ آنا ملک کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ انا اور اختلافات کو پس پشت رکھ کر مستقبل کے بارے میں سوچا جائے۔