جنرل کیانی اور جسٹس افتخار چوہدری براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے ، چوہدری شجاعت حسین کا الزام ، فوج کی مداخلت کے بغیر بحران نہیں ٹلے گا فوج مداخلت کر کے نگران حکومت بنائے سربراہ (ق )لیگ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج کو بلاواسطہ اور بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرے ، انٹرویو

جمعہ 5 ستمبر 2014 20:09

جنرل کیانی اور جسٹس افتخار چوہدری براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 2013ء کے عام انتخابات میں براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے  فوج کی مداخلت کے بغیر بحران نہیں ٹلے گا  فوج مداخلت کر کے نگران حکومت بنائے ۔

نجی ٹی وی(ڈان نیوز) کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شجاعت نے الزام عائد کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 2013ء کے عام انتخابات میں براہ راست دھاندلی میں ملوث تھے ۔فوج نہیں سابق آرمی چیف ذاتی حیثیت سے دھاندلی میں ملوث تھے انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران فوج کی مداخلت کے بغیر نہیں ٹلے گا اور وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرے اورنگران حکومت بنائے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ٹیکنو کریٹس کی بجائے قومی حکومت ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ فوج کو پیچھے دھکیلے کی کوشش کی جارہی ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوج کو بلاواسطہ اور بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے فوج سیاستدانوں کو درست سمت پر ڈال سکتی ہے انہوں نے کہاکہ فوجی مداخلت کی مخالفت کر نے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ شہاز شریف کس لئے آرمی چیف سے ملاقاتیں کررہے ہیں ؟انہوں نے کہاکہ اونٹ خیمے سے باہر آئیگا تو کسی کروٹ بیٹھے گا ۔