پی اےٹی کارکنوں نےسیکریٹریٹ گیٹ چھوڑدیا،ملازمین کی آمد شروع

جمعہ 5 ستمبر 2014 13:34

پی اےٹی کارکنوں نےسیکریٹریٹ گیٹ چھوڑدیا،ملازمین کی آمد شروع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) حکومت مخالف دھرنوں کے شرکاء نے پاک سیکریٹریٹ کے گیٹ سے قبضہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد سیکریٹریٹ میں ملازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سماء کے نمائندے کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں نے 5 روز بعد سیکرٹریٹ کا گیٹ چھوڑ دیا، جس کے بعد انتظامیہ نے پاک سیکریٹریٹ کو سرکاری ملازمین کیلئے کھول دیا ہے۔

سرکاری ملازمین کی پاک سیکریٹریٹ آمد شروع ہوگئی ہے، واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بندش اور احتجاج کے باعث سیکریٹریٹ میں 4 روز تک کوئی سرکاری امور انجام نہیں دیا جا سکا۔