وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اعتزازاحسن... وزراء پر شدید تنقید

جمعہ 5 ستمبر 2014 12:10

وزیرداخلہ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اعتزازاحسن...  وزراء پر شدید تنقید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 ستمبر 2014ء ) سینیٹر اعتزاز احسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ممنون ہوں کہ وزیراعظم نے مجھ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے معافی بھی مانگی۔انھوں نے کہا کہ مجھے شہید بھٹو اور شہید بی بی کی جماعت نے عزت بخشی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پر گھٹیا الزام لگائے اور ان پر بات کرنا میرا حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں، کہہیں آگ لگانے والے آپ کے ارد گرد تو نہیں بیٹھے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میری سیاست کو 50 سال ہوگئے ہیں اور جنرل پرویز مشرف کو بھگانے میں بھی میرا چھوٹا سا کردار رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے مشرف کے دور میں وزیراعظم بننے کی پیشکش بھی ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جوشخص سیاست کو تجارت بنالے اس کی کوئی عزت نہیں۔

اعتزاز احسن نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پہلے سے آپ کو چھوڑ چکے ہوں، آپ کب تک ان کی طرف سے معذرت کرتے رہیں گے۔انھوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ اجلاس جو آپ کی طاقت بن رہا ہے، یہ آپ نے خورشید شاہ اورمیرے مشورے پر بلایا ہے، لیکن اس طاقت کے بعد آپ کے وزراء کا لہجہ ہی بدل گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھ پرلینڈ مافیا کی وکالت اورایل پی جی کوٹہ لینےکاالزام لگایا۔ اعتزاز احسن نے چوہدری نثار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی بھی مجھے گھور رہے ہیں، اور گالیاں نکال رہے ہیں. جس پر وزیر اعظم نوازشریف، تہمینہ دولتانہ اور سعد رفیق نے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی.

متعلقہ عنوان :