وزیر اعظم اور شہباز شریف کی اعتزاز احسن کے متعلق وزیر داخلہ کے بیان پر معذرت

جمعرات 4 ستمبر 2014 00:08

وزیر اعظم اور شہباز شریف کی اعتزاز احسن کے متعلق وزیر داخلہ کے بیان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن کو ٹیلی فون کر کے آج وزیر داخلہ نثار علی خان کی جانب سے ان پر تنقید پر معذرت کر لی ہے جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے وزیر داخلہ کو سمجھائیں کہ وہ سیاسی ماحول کو مزید تلخ نہ کریں اور الزام تراشی بند کریں ورنہ الزامات کا جواب دینا پیپلز پارٹی کو بھی آتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے آج وزیر داخلہ نثار علی خان کی جانب سے سینیٹر اعتزاز احسن کو قبضہ مافیا کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’حسین‘ کا نام لے کر آتے ہیں مگر ’یزیدیت‘ کو پروان چڑھاتے ہیں اور سیاست کو تجارت کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :