جاوید ہاشمی آج بھی پارٹی کے صدرہیں،شاہ محمود قریشی ، پارلیمنٹ کاتقدس بہت اہم ہے ،اس کی بات کوردنہیں کرسکتے ،انٹرویو

جمعرات 4 ستمبر 2014 23:54

جاوید ہاشمی آج بھی پارٹی کے صدرہیں،شاہ محمود قریشی ، پارلیمنٹ کاتقدس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کاتقدس بہت اہم ہے ،اس کی بات کوردنہیں کرسکتے ،جاویدہاشمی آج بھی پارٹی کے صدرہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے مختصرانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کاتقدس بہت اہم ہے اس کی بات کوہم ردنہیں کرسکتے ،اگرپارلیمنٹ نے استعفے پررکاوٹ ڈالی ہے توہم درمیانی راستہ نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی کوشوکازنوٹس جاری کردیاہے ،لیکن وہ آج بھی پارٹی کے صدرہیں اورتب تک وہ صدررہیں گے جب تک انہیں قانونی طریقہ کارکے مطابق پارٹی سے الگ نہیں کیاجائیگا۔