جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں پنجاب اور کشمیر میں تیز بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات ،

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 251ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لاہورمیں 183، راولاکوٹ میں 194، کوٹلی میں 168، گجرات میں 163، گوجرانوالہ میں 125، قصور 135، جہلم 115، فیصل آباد میں 113راولپنڈی میں 55اور اسلام آباد میں 53ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

جمعرات 4 ستمبر 2014 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں پنجاب اور کشمیر میں تیز بارش ہوگی ۔ جمعرات کو سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 251ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک میں سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 251 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہورمیں 183، راولاکوٹ میں 194، کوٹلی میں 168، گجرات میں 163، گوجرانوالہ میں 125، قصور 135، جہلم 115، فیصل آباد میں 113راولپنڈی میں 55اور اسلام آباد میں 53ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارروال ، شیخوپورہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، سکھر ، میرپور ، آزاد کشمیر ، خیبر پختونخواہ کے اکثر علاقوں میں تیز بارش جاری رہے گی .