تحریک کا مزید بوجھ نہیں سنبھال سکتا، الطاف حسین کا قیادت چھوڑنے کا عندیہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 21:07

تحریک کا مزید بوجھ نہیں سنبھال سکتا، الطاف حسین کا قیادت چھوڑنے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کارکنوں سے کہا ہے کہ ایسا بندہ ڈھونڈ لیں جو رابطہ کمیٹی سنبھال سکے، ذمہ داروں نے پسند ناپسند کے فیصلے کرنا شروع کردیئے ہیں، کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں رہنماء چاہئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں سے کوئی بات نہیں چھپائی، میری تعلیمات کا مذاق اڑایا گیا، ساتھیوں اور بھائیوں کے ہاتھوں میں امانت اور ذمہ داری سونپی، اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال نہ کیا جائے، ذمہ داروں نے پسند نا پسند کے فیصلے کرنا شروع کردیئے، میرا کسی سے اختلاف ہے نہ جھگڑا۔

وہ کہتے ہیں کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے اسکیم نکالی گئی، اپنی اپنی آبادی بنانے کیلئے چاروں طرف پلاٹنگ کی گئی جس میں ایک بھی اردو بولنے والا نہیں رہتا، محب وطن ہوں پاکستان کو قائم و دائم دیکھنا چاہتا ہوں، قوم کیلئے پیدا ہوا اسی کی خاطر مر جاؤں گا۔انہوں نے کہا کی مجھے اجازت دیں، تحریک کا مزید بوجھ نہیں سنبھال سکتا، کوئی ایسا بندہ ڈھونڈ لیں جو رابطہ کمیٹی سنبھال سکے۔