چینی صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:41

چینی صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2014ء) چین کے صدر ژی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نےمتبادل تجویزدی جوچینی سیکیورٹی ٹیم نےمستردکردی۔ چینی سیکیورٹی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ چین کےصدرموجودہ حالات میں پاکستان نہیں آسکتے، پاکستان اورچینی حکام نےچینی صدرکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئی تاریخوں پربعدمیں بات چیت ہوگی، چین کےساتھ32ارب ڈالرزکےمعاہدےہونےتھے، چینی صدرکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےسےصدراوروزیراعظم کوآگاہ کردیاگیا۔ ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی دھرنوں کے باعث چینی صدر کی پاکستانی حکام کیساتھ لاہور میں ملاقاتیں کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن چین کی سیکورٹی ٹیم نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیرئنس نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق چینی سیکیورٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ لاہور ایک گنجان آباد شہر ہے۔ سیکیورٹی کے باعث چینی صدر یہاں دورہ نہیں کر سکتے۔ واضع رہے کہ چین نے اسی ماہ سری لنکا اور بھارت کا دورہ بھی کرنا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا اور مالدیپ کے صدور بھی اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :