تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے پر تیار ہیں، چوہدری نثار

جمعرات 4 ستمبر 2014 17:47

تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے پر تیار ہیں، چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 5 نکات پر آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں تاہم وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے کے لئے تیار ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں واپس ڈی چوک منتقل ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات سیاسی، قانونی اور انتظامی نوعیت کے ہیں اور ان مطالبات کے قانونی مسودے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے جب کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے جواب تیار بھی کرلیا گیا ہے جو آج فریقین تک پہنچا دیا جائے گا اور اگر بات آگے بڑھی تو اس معاہدے کو تحریری شکل دی جائے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت استعفوں کے علاوہ دیگر نکات پر آگے بڑھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے تاہم وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔