وزیراعظم سےاپوزیشن جرگےکی ملاقات،مذاکراتی بریفنگ،مسودہ تیار

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:20

وزیراعظم سےاپوزیشن جرگےکی ملاقات،مذاکراتی بریفنگ،مسودہ تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سیاسی جماعتوں کے جرگے نے ملاقات کی اور انہیں دھرنے کی قیادت سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی، سراج الحق امید ظاہر کی کہ بات چیت سے معاملے کا حل نکل آئے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگے نے آج صبح وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جرگے نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی مذاکراتی ٹیموں سے ہونے والے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل نکل آئے گا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر عمل درآمد پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں رحمان ملک، لیاقت بلوچ، کلثوم پروین اور جی جی جمال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :