الطاف حسین نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو استعفیٰ جمع کرانے کا حکم دیدیا

بدھ 3 ستمبر 2014 16:27

الطاف حسین نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو استعفیٰ جمع کرانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) ملکی سیاست میں ایک اور ٹرن آگیا، متحدہ کے قائد الطاف حسین نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے استعفیٰ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی پارٹی کے نام اہم پیغام میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں اور سینیٹ کو طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہفتہ دوں گا، ایسی پارلیمنٹ لوگوں کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایسے کرپٹ ،بوسیدہ نظام کا حصہ نہیں بن سکتی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ڈرامہ اور دکھاوا ہے،ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ اپنے استعفے آج ڈپٹی کنوینئر کو جمع کرا دیں۔ س