تمام اراکینِ اسمبلی جمہوریت کیلئے متحد ہیں، شیرپاؤ

بدھ 3 ستمبر 2014 13:11

تمام اراکینِ اسمبلی جمہوریت کیلئے متحد ہیں،  شیرپاؤ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا ہے ہے کہ یہ پارلیمنٹ کا تقدس ہے کہ ان حالات میں جب تمام راستے بند ہیں، لیکن تمام اراکین پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی تمام اراکینِ پارلیمنٹ جمہوریت کے لیے متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں ہیں، لیکن اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ ملک کو اس سیاسی بحران سے باہر نکالا جائے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب خان شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختنونخوا ڈھائی ہفتے سے حکومت کے بغیر چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے جن اراکین نے استعفے پیش نہیں کیے، میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کرکے کیا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا۔آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ وزیراعظم آج بھی اپنے عہدے پر ہیں اور مزید چار سال بھی قائم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ عدلیہ پر عدم عتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ وہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے، لیکن ثبوت پیش نہیں کرتے۔

پارلیمنٹ ک مشترکہ اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتےہوئے تحریک انصاف میں جمہوریت موجود ہی نہیں ہے اور عمران خان کو چاہیے کہ وہ پہلے اسمبلی کے رکن بننیں اور اس کے بعد وزیراعظم کے استعفے کی بات کریں۔تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا خیال اپنے ذہنوں سے نکال دیں۔

متعلقہ عنوان :