Live Updates

طاہر القادری اور عمران خان کا اکٹھا ہونا دانشمندی ہے، شیخ رشید

بدھ 3 ستمبر 2014 12:48

طاہر القادری اور عمران خان کا اکٹھا ہونا دانشمندی ہے، شیخ رشید

آسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31سال سے ملک میں شریف خاندان کی بادشاہی ہے اور انھوں نے ہمیں یرغمال بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپائرکی انگلی سفید کوٹ میں ہے اور بس آخری5 اوورزکا میچ باقی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دھرنے میں مڈل کلاس لوگ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 16 ماہ ضائع کر دیئے اور آنے والے دنوں میں الطاف حسین اورآصف زرداری اچھافیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب اسکول میں تھا تو نور خان رپورٹ کا حصہ تھا، محمود الرحمان کمیشن اور میمو گیٹ کی رپورٹ آج تک سامنے نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس ٹرین مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات