داعش کا منشور پاکستان میں بھی تقسیم
بدھ 3 ستمبر 2014 12:02
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISISکا منشور خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی تقسیم کردیاگیاہے اور عام لوگوں سے داعش کی حمایت کی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عراق اور شام میں اپنی حکومت کا اعلان کرنے والی ISISنے بظاہر اب عرب ممالک سے باہر بھی اپنی حمایت بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
(جاری ہے)
کتابچے کے آخری صفحے پر مدیر کا نام بھی لکھا گیا ہے جو بظاہر ایک فرضی نام معلوم ہوتا ہے جبکہ ان کا ای میل پتہ بھی دیا گیا ہے تاہم اشاعت میں اس بات کو واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ کتابچہ کہاں سے شائع کیا گیا ہے اورنہ ہی یہ معلوم ہوسکاکہ کس نے پاکستان میں تقسیم کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پشاور میں افغان امور پر کام کرنے والے سینیئر صحافی تحسین اللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں بعض شدت پسندوں نے دولت اسلامیہ کے امیر المومنین ابوبکر بغدادی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ افغانستان میں بھی بعض سلفی طالبان نے ابوبکر بغدادی کو اپنا امیر المومنین تسلیم کر لیا ہے۔خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھی گئی جبکہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں میں دولت اسلامیہ کے حمایت میں پوسٹرز بھی لگائے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.