دوسری عالمی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے،پولیستانی وزیراعظم

بدھ 3 ستمبر 2014 11:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ 75 سال پہلے ہونے والی دوسری عالمی جنگ کے تباہ کن اثرات اس بات کے متقاضی ہیں کہ یورپ یوکرائن کی جنگ کو جلد از جلد ختم کرے، میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بحیرہ بالٹک کے ساحل پر قائم جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ آج یوکرائن کا بحران دوسری عالمی جنگ کی یاد تازہ کرا رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یکم ستمبر 1939ء کا واقعہ کسی صورت نہیں دہرایا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پولش وزیراعظم نے کہا کہ پورپ کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ براعظم یورپ کی سلامتی کا دارومدار ہمت، تخیل اور یقینی کارروائیوں پر ہے۔ یاد رہے کہ جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے وہی مقام ہے جہاں دوسری عالمی جنگ کے آغاز پر سب سے پہلے گولیوں کی آواز گونجی تھی۔

متعلقہ عنوان :