ایران جوہری ڈیل کے حوالے سے پْرامید ہے، جواد ظریف

بدھ 3 ستمبر 2014 11:56

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا ہے کہ مغرب کے ساتھ جوہری مذاکرت کے حوالے سے معاہدہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ یورپی یونین کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے برسلز پہنچ گئے ،میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ ظریف نے کہاکہ بات چیت کے عمل میں مشکلات ضرور حائل ہیں لیکن فریقین کامیابی کے لیے پیش رفت پر یقین رکھتے ہیں۔ تہران حکومت اور مغربی طاقتوں کے درمیان متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام پر ڈیل کے لیے حتمی تاریخ کو چوبیس نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ جمعے کو امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں اور اِن پابندیوں پر ایرانی صدر حسن روحانی کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :