Live Updates

جرگہ تحریک انصاف کو منانے میں کامیاب، آج 4 بجے بیٹھک لگے گی

بدھ 3 ستمبر 2014 11:41

جرگہ تحریک انصاف کو منانے میں کامیاب، آج 4 بجے بیٹھک لگے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے سیاسی رہنما ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔ امیرجماعت اسلامی کی سربراہی میں مختلف جماعتوں کے ارکان پر مشتمل جرگہ عمران خان اور طاہرالقادری سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔ سیاسی بحران کا حل نکالنے کیلئے سیاستدان پھر متحرک ہو گئے۔ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے سیاسی جرگہ دھرنے میں پہنچ گیا۔

سراج الحق کی قیادت میں جرگے کے ارکان پہلے عمران خان سے ملے۔ بات چیت کی بحالی کیلئےسیاسی رہنما طاہرالقادری کے کنٹینر میں بھی گئے۔

ملاقات کے بعد سراج الحق کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر معاہدہ ہوجائے تو سیاسی جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں۔جرگے کے رکن سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ قوم کو جلد خوش خبری دیں گے۔

(جاری ہے)



سربراہوں سے ملاقات کے بعد سیاسی جرگے نے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اپنا مؤقف جرگے کے سامنے پیش کردیا۔

سراج الحق نے مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہونے کی امید ظاہر کی ۔ جبکہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا مقصد کسی کی کمزوری نہیں۔

تحریک انصاف کی کمیٹی اور جرگے کے درمیان آج سہ پہر 4 بجے رحمان ملک کی رہائش گاہ پرمذاکرات ہوں گے۔ س

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات