”صدقے جاواں تھانیدارا اینوں ماں تے یاد کرادتی اے“،اعتزاز احسن کا وزیراعظم کیلئے لطیفہ

منگل 2 ستمبر 2014 01:01

”صدقے جاواں تھانیدارا اینوں ماں تے یاد کرادتی اے“،اعتزاز احسن کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منگل کو اپنے خطاب کا آغاز ایک لطیفہ سے کیا،ان کا کہنا تھا کہ ایک بیٹا اپنی ماں کی کوئی بات نہیں مانتا تھا،ایک دن پولیس نے اسے چوری کے کیس میں پکڑ لیا،ماں کو پتہ چلا تو وہ بھی تھانے پہنچ گئی اور دیکھا کہ جب پولیس والے اس کو چھتر لگائے تو وہ کہتا”ہائے ماں“ اس پر اس کی ماں نے جوش میں آکر کہا”واہ تھانیداراصدقے جاواں ،اینوں ماں تے یاد کرادتی اے“اس کے بعد اعتزاز احسن نے کہا کہ صدقے جاؤں عمران خان اور طاہر القادری پر کہ انہوں نے نوازشریف کو پارلیمنٹ کی یاد تو دلا دی،اس پر ایوان میں قہقہے پھوٹ پڑے۔

متعلقہ عنوان :