Live Updates

جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان

منگل 2 ستمبر 2014 23:54

جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مظاہرین کو روکنے کے لیے کراچی سے نئے آئی جی کو بلوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئے آئی جی کو مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مظاہرین کو کچھ ہوا تو وہ نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں جیل جانےسےنہیں ڈرتا، پہلےہی جیل میں ہوں مجھے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی 25 سال سے کم ہے، نوجوان نئے پاکستان کا فیصلہ کر بیٹھے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف صرف جسمانی قوت پر لڑرہے ہیں، اخلاقی قوت ان کے پاس نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :