بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے: مصباح الحق

منگل 2 ستمبر 2014 23:03

بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے: مصباح ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست پر قومی کپتان مصباح الحق پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ حتمی ٹیم کا انتخاب وہ نہیں کرتے ان سے صرف مشورہ لیا جاتا ہے۔ لمبے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنا بھی ہار کی ایک وجہ بنی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کپتان مصباح الحق نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کی اور دورہ سری لنکا بارے بات چیت کی۔

زرائع کے مطابق مصباح الحق نے ٹیم سلیکشن میں شنوائی نہ ہونے بارے چیئرمین کو شکوہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں اس سوال پر کہا کہ بھارت سری لنکا اور دیگر ٹیموں کے کپتانوں کی طرح ان کی مرضی کے کھلاڑی ٹیم میں کیوں نہیں ہوتے اس پر مصباح الحق نے کہا کہ اس کا جواب ذمہ داران دے سکتے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے جس سے ان کا ردھم ٹوٹا لیکن بلے بازوں کی ناکامی پر کوچز کو مورد الزام نہیں ٹہرانا چاہیے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی ان سے تعاون کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم مختلف روپ میں نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :