Live Updates

ملتان شہر کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے دھرنے ،

کارکنوں کی حکومت اور نوازشریف کے خلاف نعرے بازی، مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف بھی نعرے بازی،ان کا پتلا جلایا،

منگل 2 ستمبر 2014 22:38

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق منگل کے روز بھی ملتان شہر کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے دھرنے دئیے،اس ضمن میں ایک احتجاجی مظاہرہ پارٹی کے کارکن اور پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کے پرانے ساتھی ڈاکٹر خالد خان خاکوانی کی رہائش گاہ کے باہر بھی ہوا،اس موقع پر کارکنوں نے حکومت اور نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی اور ساتھ ساتھ مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور ان کا پتلا جلایا،اس موقع پر خالد خاکوانی نے مخدوم جاوید ہاشمی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر پارٹی سے غداری کی ہے اور گزشتہ انتخابات میں کروڑوں روپے لیکر پارٹی ٹکٹ دینے کا الزام بھی عائد کیا ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شام کے وقت ملتان کے بارونق چوک نواں شہر میں بھی دھرنا دیا ہوا ہے اور شہر کی مختلف سمت سے آنے والی ٹریفک جام کی ہوئی ہے اور یہ دھرنا رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے،دریں اثناء جاوید ہاشمی پر لگائے گئے الزام سے متعلق ثبوت بارے پوچھنے پر وہ میڈیا کو کوئی ثبوت نہ دے سکے۔

۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات