حلقہ این اے 125 اورپی پی 147 کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری ،

سیکورٹی کے سخت اقدامات ،گنتی کے دوران دونوں عدالتوں کواندرسے بند رکھاگیا

منگل 2 ستمبر 2014 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سیشن کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 125 اورپی پی 147 کے حلقوں کی دوبارہ گنتی کاسلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہاجہاں سیکورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے جبکہ گنتی کے دوران دونوں عدالتوں کواندرسے بند رکھاگیاجبکہ دوسری طرف سیشن جج لاہورنے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقوں کی جانچ پڑتال کے لئے سیشن عدالت سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کیلئے رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کومراسلہ بھجوادیاگیاہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس وجہ سے عدالتی امورکی انجام دہی میں شدید مشکلات کاسامناہے اور مقدمات التواکا شکار ہورہے ہیں لہذااستدعاہے کہ جانچ پڑتال کاکا م کسی اورجگہ منتقل کیاجائے.