مخدوم جاوید ہاشمی وزیراعظم کے قابل اعتراض رویے پر تنقید کرتے ہوئے غصے میں آگئے

منگل 2 ستمبر 2014 22:27

مخدوم جاوید ہاشمی وزیراعظم کے قابل اعتراض رویے پر تنقید کرتے ہوئے غصے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف صدر مخدوم جاوید ہاشمی وزیراعظم نواز شریف کے قابل اعتراض رویے پر تنقید کرتے ہوئے غصے میں آگئے اور جب انہوں نے انتہائی غصے میں اونچی آواز سے یہ کہا کہ آخر نواز شریف چودہ ماہ تک سینیٹ میں کیوں نہیں آئے تو اس موقع پر ایوان میں مکمل خاموشی چھا گئی۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سینیٹ پارلیمنٹ کا ایوان بالا ہے اور وزیراعظم نے وہاں نہ آکر اس کی توہین کی ہے۔ اس پر اجلاس کے بعد ارکان سینیٹ نے مخدوم جاوید ہاشمی کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :