ایک مرتبہ دوران پرواز افتخار چوہدری نے کہا آپ آگے چلیں ہم آپ کے پیچھے چلیں گے ،جاوید ہاشمی

منگل 2 ستمبر 2014 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے منحرف صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ دوران پرواز سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری خود ان کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ آگے چلیں ہم آپ کے پیچھے چلیں گے جبکہ اس موقع پر ایک اور جج نے میرا ہاتھ چوم پر آنکھوں پر لگایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتا لیکن میں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور پارلیمنٹ و جمہوریت کی بالادستی کیلئے آواز اٹھائی ہے جس پر مجھے عزت ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :