اعتزاز احسن کی تقریر پر چوہدری نثار کی وضاحت

منگل 2 ستمبر 2014 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منگل کو اس وقت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو وضاحت کرنا پڑ گئی جب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے یہ کہا کہ بہت سے وزراء اعظم یہ کہتے رہے کہ ہم استعفیٰ نہیں دیں گے لیکن اگلے ہی روز وہ استعفیٰ دے دیتے تھے مجھے توقع ہے کہ نواز شریف ایسا نہیں کریں گے تو اعتزاز احسن کے فوراً بعد چوہدری نثار علی خان کھڑے ہوگئے اور نکتہ اعتراض پر وضاحت کی کہ نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تھا بلکہ انہوں نے ایک روز تقریر میں یہ کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے اور اگلے روز اس وقت کے صدر اسحاق خان نے اسمبلی تحلیل کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے یہ وضاحت کررہے ہیں.