نواز شریف کا رویہ جمہوری نہیں ہے ، سینیٹر زاہد خان ،

معاملات کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں ، مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 2 ستمبر 2014 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) اے این پی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ جمہوری نہیں ، معاملات کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں ضامن بننے کو تیار ہیں ، مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا روی جمہوری نہیں وہ اس مسئلے کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائے تو معاملات بہت جلد حل ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ضامن بننے کو تیار ہیں لیکن عمران خان ا ور طاہرالقادری بچوں کی طرح ضد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے افراد پر طاقت کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیے یہ سیاسی مسئلہ ہے اسے سیاست کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :