کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی،سینیٹر اعتزاز احسن ،عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ہیں، ہم حکومت سے غیر مشروط حمایت کرینگے،اس امتحان کے خاتمے کے بعد ہم بھرپور اپوزیشن ہونگے، وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن ، پارلیمنٹ اور ایوان کھڑا ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا جب ہم اس بحران سے نکل جائینگے حکومت اپنی کارکردگی پر بھی غور و فکر کرے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
منگل 2 ستمبر 2014 21:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کنٹینر میں رہنے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاسکتا ۔ عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ لوگ مجبوراً کھڑے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کی یلغار کامیاب ہوگئی تو آئین کی دھجیاں اڑ جائینگی ، امید کرتے ہیں کہ اس بحران سے نکل کر حکومت کا نیا طریقہ کار ہوگا ہم حکومت سے غیر مشروط حمایت کرینگے، وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن ، پارلیمنٹ اور ایوان کھڑا ہے، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا مگر اس امتحان کے خاتمے کے بعد ہم بھرپور اپوزیشن ہونگے حکومت اپنی کارکردگی پر بھی غور و فکر کرے، منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ صدقے جاؤں عمران خان اور قادری کو جنہوں نے وزیراعظم اور حکومت کو پارلیمنٹ یاد کرادی ، اپوزیشن جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سے وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر احسان نہیں ہے پارٹی ورکرز کی جانب سے سخت ردعمل آرہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کیوں میاں نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے سابق حکومت نے کتنا ہم پر جبر کیا ہے ہماری دکانیں بند ٹھیکے ختم کردیئے گئے ہیں نوکریوں سے چھانٹیاں کرائی ہیں تو کیوں ان کی حمایت کررہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.