مشرف غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 9 ستمبر تک ملتوی

منگل 2 ستمبر 2014 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہونا تھی جسے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شاہراہ دستور کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 9 ستمبر تک ملتودی کردی۔۔