سرگودھا ، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مزید 2 قبرستانوں کیلئے جگہ مختص کرنے کی سمری حکومت پنجاب کو روانہ

منگل 2 ستمبر 2014 21:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) سرگودھا شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر مزید 2 قبرستانوں کیلئے جگہ مختص کرنے کی سمری حکومت پنجاب کو روانہ کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ آبادی کے پیش نظر شہر میں دو قبرستان بنانے کیلئے جگہ فراہم کریں دوسری طرف حکومت نے صوبہ بھر میں قبرستانوں میں پختہ قبروں کی تعمیر کیخلاف اسمبلی سے قانون منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق قبرستانوں میں جگہ پڑنے کی بڑی وجہ پختہ قبریں ہیں کئی پختہ قبریں ایسی بھی ہیں جنہیں 5,5 قبروں کی جگہ گھیر رکھی ہے حکومت پنجاب نے اسمبلی سے پختہ قبروں کی تعمیر پر پابندی کا قانون منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قبرستانوں میں جگہ کم نہ پڑ سکے۔

متعلقہ عنوان :