حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات

منگل 2 ستمبر 2014 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء)حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ آر ڈی ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری آصف شہاب خان (بی ایس۔

(جاری ہے)

19) کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان صوبائی سروسز اکیڈمی پشاور میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد ادریس خان (بی ایس۔19) کو ایچ آرڈی ونگ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اول الذکر کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کر دیا گیاہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیئے میں کیا گیا۔
؂