Live Updates

عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے کنٹینرپر بلا کر گلے لگا لیا ،

ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اکٹھے ملکر عوام کی جنگ لڑنے کا فیصلہ، طاہر القادری نے عمرا ن خان کو شاہ محمود قریشی کو اسمبلی میں نہ بھیجنے کامشورہ دیدیا ہے ،نجی ٹی وی کادعویٰ

منگل 2 ستمبر 2014 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے کنٹینرپر بلا کر گلے لگا لیا  ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اکٹھے ملکر عوام کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کیلئے اپنے کنٹینر پر آئے طاہر القادری نے کہاکہ ہمارے ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہیں تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم ٹھیک ہے ہم تو چودہ دن ماڈل ٹاؤن میں قید تھے اور ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہیں لا سکے اس دور ان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سامنے کنٹینر پر سارا منظر دیکھ رہے تھے پھر اچانک عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے کنٹینر پر بلالیا جب طاہر القادری تحریک انصاف کے کنٹینر پر پہنچے تو عمران خان نے ان کو گلے لگا لیا طاہر القادری نے تحریک انصاف کے سربراہ کے ہمراہ انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کہا کہ ہم عوام کی جنگ اکٹھے لڑیں گے ایک نجی ٹی وی کے مطابق طاہر القادری کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق طاہر القادری نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ شاہ محمود قریشی کو اسمبلی میں نہ بھیجیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات