Live Updates

عمران خان نے لندن جا کر طاہرالقادری سے ملاقات کی ،جاوید ہاشمی،

پارٹی میں یہ باتیں بھی ہوتی تھیں کہ احمد شجاع پاشا لاہور میں سرگرم ہیں ، انٹرویو

منگل 2 ستمبر 2014 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے لندن جا کر طاہرالقادری سے ملاقات کی، اس بارے میں انھوں نے خود انھیں بتایا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پارٹی میں یہ باتیں بھی ہوتی تھیں کہ احمد شجاع پاشا لاہور میں سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو کہا ہمارے لوگ تو استعفے نہیں دیں گے،جنھوں نے استعفے دئیے انھوں نے بھی خوشی سے نہیں دئیے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کا اعلان اچھا فیصلہ نہیں تھا جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان کی طرف سے جیو کا بائیکاٹ مجھے تو پسند نہیں آیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات