طاہر القادری کا خطاب کے دوران بارہا مرتبہ چودھری نثار، اعتزاز احسن اور جاوید ہاشمی کے پارلیمنٹ میں خطابات کا حوالہ، ”باغی“ کو میر جعفر کا خطاب بھی دے ڈالا

منگل 2 ستمبر 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) ڈاکٹرطاہر القادری کا اپنے خطاب کے دوران بارہا مرتبہ چودھری نثار، اعتزاز احسن اور جاوید ہاشمی کے پارلیمنٹ میں خطابات کا حوالہ، ”باغی“ کو میر جعفر کا خطاب بھی دے ڈالا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران بارہا مرتبہ نوٹ کئے ہوئے چودھری نثار، اعتزاز احسن اور جاوید ہاشمی کے پارلیمنٹ میں خطابات کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کو میر جعفر کا خطاب بھی دے ڈالا اور کہاکہ میں کون ہوتا ہوں کسی کو وزیراعظم بنانے والا آج تک اس معاملہ پر جاوید ہاشمی سے بات نہیں ہوئی۔