وزیراعظم کو دورے پڑتے رہتے ہیں، کیونکہ ان کا دانا پانی اسی سے چلتا ہے کاش وہ راجن پور اور دور دراز کے دیہاتوں کا بھی ”دورہ “ کرلیتے، طاہر القادری کی نوازشریف پر تنقید

منگل 2 ستمبر 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ وزیراعظم کو دورے پڑتے رہتے ہیں، کیونکہ ان کا دانا پانی اسی سے چلتا ہے کاش وہ راجن پور اور دور دراز کے دیہاتوں کا بھی ”دورہ “ کرلیتے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اعتزاز احسن کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کا شکریہ جنہوں نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ یاددلادی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو ہمیشہ بیرون ملک کے دورے پڑتے رہتے ہیں کیوں ان کا دانا پانی اور کرپشن وہیں سے چلتی ہے کاش نوازشریف راجن پور اور ملک کے دور دراز علاقوں کا بھی کبھی دور ہ کرلیتے۔