حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، 46 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کی کارکردگی کو سراہا: سروے

منگل 2 ستمبر 2014 21:18

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، 46 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پلڈاٹ نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدامات سے گورننس میں کوئی بہتری نہیں آئی جبکہ 52 فیصد پاکستانیوںنے وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کو خراب کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلڈاٹ نے گیلپ پاکستان کے ذریعے 16 جولائی 2014 ءسے 6 اگست 2014ءکے درمیان سروے کرایا جس کے مطابق 46 فیصد پاکستانی وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن جبکہ 52 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کو خراب قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق چاروں صوبوں میں سے پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے اچھی رہی ہے۔ سروے میں کارکردگی کے حوالے سے خیبرپختونخواہ دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سندھ حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی جس کے باعث اس کا نمبر سب سے آخری ہے۔ سروے میں وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی سے متعلق بھی رائے عامہ حاصل کی گئی جس کے مطابق شہباز شریف کی کارکردگی سب سے بہتر رہے جبکہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک دوسرے نمبر پر ہیں۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کو کارکردگی کے تناظر میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ چوتھے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :