پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے متعدد ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیوں میں کھو گئے

منگل 2 ستمبر 2014 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے آنیوالے متعدد ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیوں میں کھو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے اور پارلیمنٹرین کار پارکنگ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے قبضے کے باعث ارکان پارلیمنٹ کو ایوان صدر کے بری امام کی طرف سے آنیوالے عقبی دروازے سے پارلیمنٹ ہاؤس آنا پڑا اورانہیں عمارت میں داخل ہونے کیلئے گیٹ نمبر ایک کی بجائے گیٹ نمبر5 استعمال کرنا پڑا جوسینیٹ اورقومی اسمبلی کے ملازمین کے آنے اورجانے کیلئے مخصوص ہے گیٹ نمبر پانچ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہونیوالے متعدد ارکان پارلیمنٹ قومی اسمبلی ہال کاراستہ معلوم نہ ہونے کے باعث بھول بھلیوں میں کھوئے رہے اور وہ وہاں موجود ملازمین سے اسمبلی ہال کاراستہ پوچھتے رہے۔

متعلقہ عنوان :