خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 7,000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ،ترجمان پی آئی اے

منگل 2 ستمبر 2014 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اب تک 21 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 7 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن کے چھٹے روز5 خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی سے دو پروازیں PK-2015 اورPK-2115 ، اسلام آباد سے2215 PK-، پشاور سےPK-2509 اور کوئٹہ سےPK-2609 روانہ ہوئیں۔

اسلام آبادسے پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی تمام حج پروازیں بروقت روانہ ہو رہی ہیں۔جبکہ بدھ 03ستمبر کو 4 خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی جن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔یاد رہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن جو کہ 28 اگست کو شروع ہوا تھا 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :