Live Updates

عمران خان ، طاہر القادری ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

منگل 2 ستمبر 2014 21:04

عمران خان ، طاہر القادری ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، طاہر القادری نے کپتان کو تجویز دی کہ شاہ محمود قریشی کو جعلی پارلیمنٹ میں نہ بھیجیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ ایوان میں جانے سے دنیا پر موقف واضح ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات ہوئی، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی اے ٹی سربراہ نے کپتان کو تجویز دی ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کل پارلیمنٹ میں نہ بھیجیں، جعلی پارلیمنٹ میں بات کرنے کا کیا فائدہ؟۔

عمران خان نے طاہر القادری کو جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ میں جانے سے مؤقف واضح ہوجائے گا، کپتان نے پوچھا کہ کیا کارکنوں کو واپس بلالیں؟، علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ کارکن اپنی جگہ قائم رہیں تو ہم مضبوط ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :