سابق صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن، محمود خان اچکزئی، جاوید ہاشمی اور چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے

منگل 2 ستمبر 2014 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے ملک کی موجودہ صورتحال پر منگل کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی اور مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری پرویز سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کئے ان رابطوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔