پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جمہوریت کے استحکام کا اظہار پاکستان کیلئے حقیقت میں فخر کا دن ہے‘ مریم نواز

منگل 2 ستمبر 2014 20:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتوں کی طرف سے جمہوریت کی حمایت کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے حقیقت میں فخر کا دن ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ آئین اورپارلیمنٹ سپریم ہے اور جمہوری قوتوں کے کردارپریہ کہا جا سکتاہے کہ پرانے دن گئے اور پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند جماعتیں اس اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔