وفاقی تعلیمی ادارے دھرنوں اور احتجاج کے باعث 22 دن کی تاخیر کے بعد آج کھلیں گے،

422میں سے 27 تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے

منگل 2 ستمبر 2014 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) وفاقی تعلیمی ادارے دھرنوں اور احتجاج کے باعث بائیس دن کی تاخیر کے بعد آج (بدھ کو ) کھلیں گے ۔422میں سے 27 تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت کیڈ نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات میں 22دن تاخیر کے بعد آج بروز بدھ کو کھلنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ستائیس سکولوں کو بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ان ستائیس سکول میں دھرنوں کی وجہ سے پولیس اورایف سی اہلکار رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :