اسلام آباد، جھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری ہسپتالوں میں ابتک 58 زخمی زیر علاج ،

33 ز پمزاور25 زخمی پولی کلینک میں زیر علاج ہیں،کل زخمیوں کی تعداد557تھی

منگل 2 ستمبر 2014 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) گزشتہ روزپولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 58 زخمی زیر علاج ہیں،جن میں 33 زخمی پمزاور25 زخمی پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔دونوں ہسپتالوں میں اب تک لائے گئے کل زخمیوں کی تعداد557تھی، جن میں سے تین شدید زخمی دم توڑ گئے جبکہ اس وقت دونوں ہسپتالوں میں مذکورہ زخمیوں میں 58زیر علاج ہیں اور باقی کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پمز ہسپتال میں کل 257زخمیوں کو منتقل کیا گیا جن میں 136مرد اور 36خواتین ،05بچے اور 80پولیس اہلکار شامل تھے۔ اس دوران 300 پولی کلینک زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 133خواتین،44سیکیورٹی اہلکار،07بچے اور 116مرد زخمی شامل تھے۔دونوں ہسپتالوں میں اب تک 130سے زائد پولیس و سیکیورٹی اہلکار کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔ جن میں اب 15 زیر علاج ہیں۔ پولی کلینک ہسپتال میں اس وقت زیر علاج زخمیوں کی تعداد 25جبکہ پمز میں زیر زخمیوں کی تعداد 33ہے ، باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعدڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :